بھارت میں اُڑی حملے کی تحقیقات، بھارتی حکام نے اُڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:16

بھارت میں اُڑی حملے کی تحقیقات، بھارتی حکام نے اُڑی سیکٹر کے بریگیڈ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اکتوبر۔2016ء) بھارت میں اُڑی حملے کی تحقیقات کے دوران بھارتی حکام نے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریگیڈ کمانڈر تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

کرنل یشپال کو اُڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اُڑی سیکٹر پر حملے کے چند گھنٹوں‌بعد ہی بھارت نے بنا تحقیقات کے الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔ لیکن ابھی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹائے جانے کے بعد ظاہر ہو رہا ہے کہ اُڑی سیکٹر حملہ اندورنی سازش بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :