چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جارحیت، پاک فوج کا کرارا جواب

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 1 اکتوبر 2016 07:45

چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جارحیت، پاک فوج کا کرارا جواب

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اکتوبر۔2016ء) بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت سول آبادی پر کی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔