اگر پاکستان کے اداروں نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پانامہ پیپرز کے حوالے سے کاروائی نہ کی تو پھر محرم کے بعد اسلام‌ آباد کا رخ کروں گا اور حکومت نہیں کرنے دوں گا: عمران‌کان

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 23:32

اگر پاکستان کے اداروں نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پانامہ پیپرز کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے اداروں نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پانامہ پیپرز کے حوالے سے کاروائی نہ کی تو پھر محرم کے بعد اسلام‌ آباد کا رخ کروں گا اور حکومت نہیں کرنے دوں گا. تفصیلات کے مطابق رائیونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان کے اداروں کو الٹی میٹم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پاکستان کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پانامہ پیپرز کے حوالے سے کاروائی کی جائے۔ اگر وزیراعظم کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو پھر محرم کے بعد اسلام آباد کا رخ کروں گا اور وفاقی دارلحکومت کو بند کر دوں گا۔ جبکہ نواز شریف کو کسی صورت حکومت نہیں کرنے دوں گا۔