Live Updates

مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کو تنہاء کر کے دکھائے، پھر میں پوری دنیا سے پاکستان کیلئے پیسہ اکٹھا کرکے دکھاوں گا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 23:19

مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کو تنہاء کر کے دکھائے، پھر میں پوری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کو تنہاء کر کے دکھائے پھر میں پوری دنیا سے پاکستان کیلئے پیسہ اکٹھا کرکے دکھاوں گا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ سوچا تھا کہ مودی وزیراعظم بننے کے بعد بدل جائیں گے تاہم انہوں نے سب کو مایوس کیا ہے۔ پاکستان کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی کرنے اور پاکستان کو دنیا مِن تنہاء کرنے کی دھمکیوں پر عمران خان نے مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا کر کے دکھائیں پھر اس کے بعد وہ دنیا بھر میں جا کر پاکستان کیلئے پیشہ اکٹھا کرکے دکھائیں گے اور ثابت کریں گے کہ دنیا کیسے پاکستان کیساتھ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات