فرانس نے عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کر دیا
لڑاکا طیارے 250 کلو گرام لیزر گائیڈڈ بم سے مسلح ہیں،چارلس ڈی گال نامی بحری بیٹرا 38 ہزار ٹن وزنی ہے اور اس میں دو جوہری ریکٹرز جتنی طاقت ہے شام کے باغیوں کے زیرِ قبصہ مشرقی شہر حلب پر امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کے باوجود بمباری جاری رہے گی ، روس
جمعہ 30 ستمبر 2016 23:00
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) فرانس کے متعدد رفال طیاروں نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے شروع کردئیے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے متعدد رفال طیاروں نے جمعے کی صبح دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کیے ۔فرانسیسی طیارے عراق میں دولتِ اسلامیہ کے مضبوط گڑھ موصل پر ہونے والے فضائی حملوں میں حصہ لیں گے۔
فرانسیسی ریڈیو آر ٹی ایل کے مطابق 24 لڑاکا طیارے آج ہونے والے آپریش میں حصہ لیں گے۔ریڈیو کے مطابق یہ لڑاکا طیارے 250 کلو گرام لیزر گائیڈڈ بم سے مسلح ہیں۔فرانس کا چارلس ڈی گال نامی بحری بیٹرا 38 ہزار ٹن وزنی ہے اور اس میں دو جوہری ریکٹرز جتنی طاقت ہے۔اس بحری بیڑے کا عملہ 1,900 افراد پر مشتمل ہے جب کہ اس کی لمبائی 260 میٹر ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ وہ شام کے باغیوں کے زیرِ قبصہ مشرقی شہر حلب پر امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کے باوجود بمباری جاری رکھے گا۔
روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ روسی فضائیہ شامی مسلح افواج کی حمایت جاری رکھے گی۔پیسکوف نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ 'اعتدال پسند' باغی تنظمیوں کو 'دہشت گردوں' سے الگ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے۔اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے متنبہ کیا تھا کہ وہ شام کے مسئلے پر روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مطل کرنے کے 'دہانے پر تھا۔'۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.