نیوزی لینڈ کے ننھے کا انعام دس لاکھ ڈالر

لاٹری کے منتظمین کے مطابق بونس بونڈ لاٹری سکیم کی سرمایہ کاری میں انعامی رقم جیتنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے

جمعہ 30 ستمبر 2016 23:00

نیوزی لینڈ کے ننھے کا انعام دس لاکھ ڈالر

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) نیوزی لینڈ میں ایک ننھے بچے نے بونس بونڈ لاٹری کے ذریعے دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت لی ہے۔لاٹری کے منتظمین کے مطابق بونس بونڈ لاٹری سکیم کی سرمایہ کاری میں انعامی رقم جیتنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے۔اطلاعات کے مطابق لاٹری جیتنے والا کم سن لکھ پتی بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گذارنے کے بعد واپس آیا تھا جب ان کے گھر والوں کو اس بارے میں معلوم ہوا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق کم سن بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب ان کے شوہر کو فون پر اس بات کی اطلاع ملی تو انھوں نے ہوا میں اچھلنا شروع کر دیا۔نیوزی لینڈ کی بونس بونڈ سکیم لاٹری کی طرز کی ایک سرمایہ کاری سکیم ہے جس کے ذریعے ہر ماہ ہزاروں افراد کو انعامی رقم دی جاتی ہے۔نیوزی لینڈ کے لکھ پتی کم سن بچے کا بونس بونڈ اکاوٴنٹ ان کی پیدائش کے وقت کھولا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کے اے این زیڈ بینک جو اس سکیم کو چلاتا ہے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیتنے والے بچے اور ان کے خاندان کی خواہش کے مطابق ان کی تفصیل نہیں بتا سکتے۔۔

متعلقہ عنوان :