تحریک انصاف کے کارکنوں اور ڈیوٹی پر متعین پولیس اہلکاروں کے درمیان جلسہ گاہ میں تصادم

پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے مشتعل کارکنوں پر قابو پایا گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 22:32

تحریک انصاف کے کارکنوں اور ڈیوٹی پر متعین پولیس اہلکاروں کے درمیان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) اڈا پلاٹ جلسہ گاہ کے پنڈال میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور ڈیوٹی پر متعین پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے مشتعل کارکنوں پر قابو پایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زبردستی خار دار تاریں ہٹا دیں اور وہ سٹیج کے قریب آنا چاہتے تھے جنہیں روکا گیا اور کارکن مشتعل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی کے نکتہ نظر سے کسی کو سٹیج کے قریب آنے کی اجازت نہیں۔مشتعل کارکن رکاوٹیں ہٹاکر سٹیج کے سامنے آنا چاہتے تھے جبکہ کارکنوں کا کہنا تھا کہ پولیس انہیں سٹیج کے قریب جانے سے روک رہی تھی دریں اثنا اڈا پلاٹ کے مرکزی گیٹ پر بھی کارکنوں کے درمیان دھکم بیل کی اطلاعات ملیں تھیں۔ کارکنوں کا الزام تھا کہ راؤ سعید نامی کارکنوں سے بدتمیزی کررہا تھا۔