Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے میں جہانگیر ترین کے ہمراہ آنے والی خاتون کیساتھ بدتمیزی

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 22:04

تحریک انصاف کے جلسے میں جہانگیر ترین کے ہمراہ آنے والی خاتون کیساتھ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) تحریک انصاف کے جلسے میں جہانگیر ترین کے ہمراہ آنے والی خاتون کیساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کیا جانے والا جلسہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک مرتبہ پھر سے ایک خاتون کیساتھ بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ ایک خاتون جب اسٹیج پر جانے کی کوشش کر رہی تھیں تو اس دوران سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے انہیں روکا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے روکنے کے باعث خاتون مردوں کے ہجوم میں گھر گئیں اور اس دوران ان سے کچھ افراد نے بدتمیزی کی جس پر انہوں نے ان افراد پر تھپڑ جڑ دیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات