بھارتی مظالم کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے ،بھارت اپنی درندگی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف ہرروزنئے نئے طریقوں سے سازشیں کررہاہے

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ اجی محمدحنیف طیب کامقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمنعقدہ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 30 ستمبر 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمدحنیف طیب نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے ،بھارت اپنی درندگی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف ہرروزنئے نئے طریقوں سے سازشیں کررہاہے،مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

وہ جمعہ کو گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا خاموش کیوں کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال کاروائیوں کے نتیجے میں دوفوجی اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی تو افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر انہوں نے نظام مصطفیٰ پارٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ،حاجی حنیف طیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس وقت روئے زمین پر نریندر مودی سے بڑا دہشت گرد کوئی نہیں وہ وقت کا فرعون ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے سارک کانفرنس سے بائیکاٹ کیا اور بنگلہ دیش کو بھی ساتھ ملا لیا وہ خطے میں خوشحالی کا خیر خواہ نہیں ،بھارت کے کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں اسکی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگی چھیڑ چھاڑ جاری رہتی ہے ،پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث آج تک کشمیری اپنے حق خود اارادیت سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف لاکھوں کشمیری شہدا ء کے لہو کو اپنے کاروباری مفادات کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمان نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے لہذاٰ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم پر توجہ دے،ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر پیر علی رضا بخاری نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑ رہا ہے ،انہوں نے کہ کہبھارت کے وزیر اعظم کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے ان کے دامن پر گجرات اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا لہو ہے۔

ریٹائرڈ بریگیڈیرمحمد اختر جنجوعہ نے کہا کہ انڈیا ثقافتی یلغار کے ذریعے پاکستان کے کریہ کریہ راج کر رہا ہے اگر بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو سب سے پہلے بھارتی فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ،بھارتی فلمیں اور ڈرامے دیکھنا دو قومی نظریہ کی مخالفت کے برابر ہے لہذا پاکستانی نوجوان کشمیریوں کے مقدس کا لہو احترام کرتے ہوئے انڈیا کا ہر حوالے سے بائیکاٹ کریں۔

صدر ہائیکورٹ بار اسلام آباد طارق جہانگیری نے کہا کہ وکلاء برادری ہر پلیٹ فارم پر بھارتی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور جہاں بھی ہماری ضرورت محسوس ہوگی وکلاء ہر اول دستہ ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے مودی کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا،سالگرہ پر بلایا اس لئے وہ پاکستان کو کچھ نہیں سمجھتے ،انہوں نے کہا کہ ہم تفرقوں اورذاتوں میں بنٹ گئے ہیں کہ آج دنیا کی بزدل ترین ہندو قوم ہماری ما?ں بہنوں کی عزتیں پامال کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو آپسی جنگ سے نکل کر عالم کفر کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے یوتھ لیڈر بابر جان قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم روحانی طاقت کے ساتھ دنیا کے ظالم ترین ملک بھارت کے ساتھ بر سر پیکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کا ناکام ،نا اہل اور نا مراد چیئرمین ثابت ہوا ہے ،پاکستان کے مسلمان آج بھی نہیں جاگے تو بروز محشر کشمیری ان کا گریبان پکڑیں گے۔مفتی گلزار احمد نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ اسلام آباد نے کہا کہ اسلامی دنیا لیڈر شپ سے محروم ہے اگر ہماری کوئی قیادت ہوتی تو آج کشمیر میں مظالم نہ ہوتے ،متحدہ عرب امارات کا میڈیا انڈیا کی زبان بول رہا ہے۔

ڈاکٹر مفتی ظفر اقبال جلالی پرنسپل جامعہ اسلام آبادنے کہا کہ اسلامی دنیا کشمیر پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا۔عبداالنوید حیدری سابق ناظم پنجاب انجمن طلباء اسلام نے کہا کہ اسلام کے نام پر مخصوص طبقہ ذاتی مفادات سمیٹ رہا ہے ،کشمیر کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی جائے ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے خلاف سزشیں رچ رہی ہے اور ہمارا ملک وزیر خارجہ کے بغیرچل رہا ہے۔کانفرنس سے مختلف سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیمات کے راہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :