Live Updates

تحر یک انصاف کے جلسے سے حکومت پر کوئی دباو نہیں آیا

سولو فلائٹ نے ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے مشتر کہ احتجاج سے ہی حکومت پردباؤ پڑ یگا ‘ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد حکومت مخالف تحر یک کا جلد اعلان کر یں گے‘ عمران خان کے اس جلسے کا فائدہ صرف تحر یک انصاف کو ہی ہوسکتا ملک یا قوم کیلئے اس میں کچھ نہیں عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپور کی بات چیت

جمعہ 30 ستمبر 2016 21:56

تحر یک انصاف کے جلسے سے حکومت پر کوئی دباو نہیں آیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء ) عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے جلسے سے حکومت پر کوئی دبا?نہیں آیا ‘سولو فلائٹ نے ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے مشتر کہ احتجاج سے ہی حکومت پردبا? پڑ یگا ‘ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد حکومت مخالف تحر یک کا جلد اعلان کر یں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحر یک انصاف کے رائے ونڈمارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپور نے کہاکہ عمران خان کے اس جلسے کا فائدہ صرف تحر یک انصاف کو ہی ہوسکتا ملک یا قوم کیلئے اس میں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوامی تحر یک سے کسی مشاورت کے بغیر ہی رائے ونڈ مارچ کیا ہے اور صرف عمران خان کے احتجاج سے حکومت پر کسی قسم کا کوئی دبا? آیا ہے اور نہ ہی آسکتا اگر حکومت پر دبا? ڈالنا ہے تواسکے لئے اپوزیشن کو مشتر کہ جد وجہد کر نا ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات