آل پاکستان مسلم لیگ کا چھٹا یوم تاسیس یکم اکتوبر کو منایا جائے گا

جمعہ 30 ستمبر 2016 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کا چھٹا یوم تاسیس یکم اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے ملک بھر اور بیرون ممالک اے پی ایم ایل کے دفاتر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔پارٹی چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف تمام تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیک وقت خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا چھٹا یوم تاسیس یکم اکتوبرکو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارٹی کے بیرون ممالک امریکہ ،کینیڈا،یورپ،برطانیہ،سعودی عرب اور یواے ای جبکہ پاکستان میں کراچی،لاہور،پشاور، کوئٹہ،فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت دیگر دفاتر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے تمام تقاریب سے بیک وقت خطاب کریں گے۔مرکزی تقریب پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجداور دیر قائدین کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہوں گے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :