کراچی آپریشن کو نئے فیز میں داخل کر رہے ہیں، محرم کے بعد مذہبی جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر گرانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا: ڈی جی رینجرز سندھ

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 21:38

کراچی آپریشن کو نئے فیز میں داخل کر رہے ہیں، محرم کے بعد مذہبی جماعتوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد مذہبی جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر گرانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو نئے فیز میں داخل کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں محرم کے بعد بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ کراچی میں مذہبی لبادے میں ایک ٹیم نے بھی سیکٹر اور یونٹ بنا لیے ہیں۔ محرم کے بعد مذہبی جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر گرانے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔