بھارت کا اڑی واقعے کا الزام فوری پاکستان پر لگانا سراسر ناقابل فہم ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف

جمعہ 30 ستمبر 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا اڑی واقعے کا الزام فوری پاکستان پر لگانا سراسر ناقابل فہم ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں اس کی جانب سے کی جانے والی بربریت پر کھل کر جذبات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اڑی واقعہ پاکستان کی طرف سے نہیں ہوا،بھارت کا اڑی واقعے کا الزام فوری پاکستان پر لگانا سراسر ناقابل فہم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے یہ کہا کہ اڑی واقعہ کی ابتدائی تحقیقات ہونا ضروری تھا،ممکن نہیں بھارت چندگھنٹوں میں اخذ کر لے حملہ سرحد پار سے ہوا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بے معنی ہے، بھارت نے بہتر تعلقات کی بنتی فضا کو خود خراب کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسڑائیک کا دعویٰ اندرونی عوامی دباؤ پر کیا،سرجیکل اسٹرائیک پاکستان بھی کرسکتا ہے، ہمارے پاس یہ صلاحیت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ دعویٰ اس لیے کیا کہ بھارتی عوام کو مطمئن کر سکے، بھارت اب اندورنی اور بیرونی دباؤ برداشت نہیں کر پا رہا۔

متعلقہ عنوان :