جماعت اسلامی کے جلسے میں بدنظمی،مسلح شخص کوحراست میں لینے پرکارکنوں کا ڈی ایس پی پرتشدد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 20:51

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :جماعت اسلامی کے جلسے میں کارکنوں نے ڈی ایس پی کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا،کارکنوں نے اسلحہ لائسنس مانگنے پر پولیس اہلکاروں کو دھکے مار کراسٹیج سے اتار دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے فیصل آباد میں جلسے میں اس وقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب پولیس نے ایک مسلح شخص کو حراست میں لیا۔کارکنوں نے مسلح شخص کو حراست میں لینے پر ڈی ایس پی پرتشدد کرنا شروع کردیا۔جبکہ جماعت اسلامی کے کاکنوں سے پولیس نے اسلحہ لائسنس مانگا اور پولیس اہلکار اسٹیج پر چڑھ گئے،جس پرکارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیکر اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔

متعلقہ عنوان :