تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ کے انٹری پوائنٹ سے مسلح شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 20:33

تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ کے انٹری پوائنٹ سے مسلح شخص گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ کے انٹری پوائنٹ سے مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جانب سے لاہور کے علاقے رائیونڈ میں اڈہ پلاٹ کے مقام پر بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے جبکہ تاحال لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسلح شخص کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔