تحریک انصاف کارائیونڈمارچ،شرکاء کی تعداد کے متضاد دعوے

30ہزارلوگوں نے شرکت کی،وزیرقانون راناثناءاللہ۔۔رائیونڈ مارچ میں9لاکھ 90ہزارافراد نے شرکت کی۔ پیٹی آئی کے رہنماء فیصل جاوید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 20:29

تحریک انصاف کارائیونڈمارچ،شرکاء کی تعداد کے متضاد دعوے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈمارچ میں شرکاء کی تعداد کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نے عمران خان کے رائیونڈ مارچ کو مسترد کردیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث رائیونڈ مارچ میں صرف 30ہزار لوگوں نے شرکت کی ہے۔تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کو لاکھوں لوگوں کا ہجوم قراردیاہے۔پی ٹی آئی کی مرکزی رہنماء نے دعویٰ کیا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔اڈاپلاٹ رائیونڈ میں لوگوں کی تعداد 2لاکھ سے کم نہیں ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں 9لاکھ 90ہزار افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :