پانامہ لیکس میں شامل افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے خاتون کی عدالت میں درخواست

ایس ایچ او آبپارہ کو نوٹس جاری

جمعہ 30 ستمبر 2016 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) پانامہ لیکس میں شامل افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے خاتون نے عدالت میں درخواست جمع کرادی، ایس ایچ او آبپارہ کو نوٹس جاری،درخواست ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ وہ قوم کی رقم لوٹنے والوں کیخلاف پولیس کو مقدمہ درج کرکے تفتیش کا حکم دیاجائے،کیوں کہ اس نے مقدمہ درج کرانے کیلئے پولیس سے رجوع کیا لیکن ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او نے پانامہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا،ایس ایس پی اسلام آباد نے قانونی مشیروں سے مشاورت کا کہہ کر ٹال دیا،ایس ایچ او کا موقف تھاکہ ملزمان انتہائی بااثر اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں،مدعیہ کے وکیل نے کہاایس ایچ او کہتاہے ملزمان بااثر ہونے کے باعث مقدمہ درج نہیں کرسکتے،عدالت پانامہ ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ 5 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :