پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا

سارک کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی پوری تیاری تھی،کانفرنس میں بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 19:56

پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان کے مطابق پاکستان نے سارک کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی پوری تیاری کررکھی تھی۔تاہم اب پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سارک کانفرنس میں بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔واضح رہے سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد نومبر میں پاکستان میں ہونا تھا۔لیکن بھارت نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کو پروان چڑھاتے ہوئے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے باعث سارک سربراہ کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا۔تاہم اب جب بھی سارک سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی پاکستان میں ہی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :