تحریک انصاف کے جلسے میں غلیل لے کر داخل ہونا والا شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) تحریک انصاف کے جلسے میں غلیل لے کر داخل ہونا والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جانب سے لاہور کے علاقے رائیونڈ میں اڈہ پلاٹ کے مقام پر بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے جبکہ تاحال لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ایک شخص نے جلسہ گاہ میں غلیل کے ہمراہ داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس کی جانب سے فوری گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :