پاکستان نے ایل او سی پربھارتی جارحیت سے متعلق پی فائیو ممالک کوآگاہ کردیا۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 18:14

پاکستان نے ایل او سی پربھارتی جارحیت سے متعلق پی فائیو ممالک کوآگاہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل اوسی پربھارتی جارحیت سے متعلق پی فائیو ممالک کوآگاہ کردیا ہے،دفترخارجہ میں سیکیورٹی کونسل کے مستقل رکن ممالک کےسفیروں کوبریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل اوسی پربھارتی فائرنگ اورسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق پی فائیو ممالک کوآگاہ کردیا گیاہے۔ان ممالک میں امریکا،روس،چین،برطانیہ اورفرانس شامل ہیں۔جن کےسفیروں کو باقاعدہ بریفنگ دی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے پی 5ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :