بحرین: ثقلین مشتاق کی کرکٹ کلینک میں شرکت، بچوں کو باؤلنگ مفید ٹپس دیں

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:10

بحرین: ثقلین مشتاق کی کرکٹ کلینک میں شرکت، بچوں  کو باؤلنگ مفید ٹپس ..

بحرین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) : سابق پاکستانی سپن باؤلرثقلین مشتاق آج کل گلف ائیر کلب کی دعوت پر منامہ میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اُردو سکول ، پاکستان کلب اور ملینیم سکول کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرکٹ میں ” دوسرا ‘ ‘ کے ماہر باؤلر نے بچوں کو باؤلنگ کی مفید ٹپس بھی دیں۔ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ بچوں میں ٹیلنٹ ہے ۔ میری خواہش ہے کہ میرے وزٹ سے نوجوانوں اور بچوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے ۔ نوجوانوں میں کچھ کرنے کا جذبہ ہے ۔ مستقبل میں بحرین سے اچھے کرکٹر دیکھنے کو ملیں گے.

متعلقہ عنوان :