Live Updates

عمران خان روایتی سیاست دان نہیں، پاکستان کیلئے ن لیگ سے بات کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان روایتی سیاستدان نہیں وہ پاکستان کے لئے ن لیگ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مودی سرکار کو پاکستان کے عوام کی طرف سے واضح فیصلہ مل جائے گا کہ پاکستان کے20کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے جلسہ میں شرکت کے لئے پاکستان کے ہر شہر سے قافلے رواں دواں ہیں انہو ں نے کہا کہ2013ء میں انہوں نے جو پودا لگایا تھا اس پر پھل لگنا شروع ہوچکا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات