بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیاں انتہاپسندانہ ہیں۔مشاہد حسین

ہمیں مضبوط علاقائی خارجہ پالیسی ترتیب دینی ہوگی،بھارت میں روشن خیال انسان دوست قوتوں کوسپورٹ کرناہوگا۔میڈیا سے غیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 17:47

بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیاں انتہاپسندانہ ہیں۔مشاہد حسین

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیاں انتہاپسندانہ ہیں،ہمیں مضبوط علاقائی خارجہ پالیسی ترتیب دینی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں ڈرافٹنگ کمیٹی کےان کیمرااجلاس کےبعد میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں روشن خیال انسان دوست قوتوں کوسپورٹ کرناہوگا۔ بھارت میں دلت سےزیادتیوں کوانسانی حقوق کے اداروں کےسامنےلاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مؤثرحکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔