وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے راہنماوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 30 ستمبر 2016 17:46

وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے راہنماوں کا اجلاس پیر کو ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے راہنماوں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا ہے جبکہ بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے راہنماوں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام جماعتوں کو ایل او سی پر ہونے والی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جبکہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی پر بریفنگ دی جائے گی، اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی آراءکا اظہار کریں گے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کشمیری عوام کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا بھی اعادہ کیا جائے گا جبکہ قومی سیکیورٹی کے ناقابل شکست ہونے کے قومی عزم کا اظہار کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو اجلاس کے دعوت نامے ارسال کیئے جارہے ہیں ممکنہ طور پر ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزملک کی سیاسی قیادت کو بریفنگ بھی دیں گے-

متعلقہ عنوان :