کراچی :بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ ، دو پولیس اہلکار جاں‌بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 17:45

کراچی :بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ ، دو پولیس اہلکار جاں‌بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : کراچی کے علاقہ بلوچ کالونی میں پُل کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان گھات لگائے بیٹھے تھے اور پولیس وین میں موجود اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاران ملزمان کو لیکر جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :