بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس پر مبارکباد

ٹویٹر پر عدنان سمیع کو پاکستانی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 17:42

بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : بھارتی شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی حکومت اور فوج کو سرجیکل اسٹرائیکس کرنے پر مبارکباد دی جس پر عدنان سمیع کو ٹویٹر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جس پر عدنان سمیع نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے مجھ پر کی گئی تنقید سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ وہ پاکستان اور دہشتگردوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :