شارجہ میونسپیلٹی حکام کی کاروائی، 8 کھانے پینے کی اشیاء کے گودام سِیل

جمعہ 30 ستمبر 2016 17:40

شارجہ میونسپیلٹی حکام کی کاروائی، 8 کھانے پینے کی اشیاء کے گودام سِیل

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): شارجہ میونسیپلیٹی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں موجود 8گودام مالکان پر بھاری غیر معیاری اشیائ رکھنے پر جرمانے عائد کیئے ۔

(جاری ہے)

میونسیپیلٹی حکام نے 2 گوداموں میں کولنگ سسٹم خراب ہونے اور6گوداموں پرمقررہ درجہ حرارت سے کم درجہ حرارت ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ میونسیپیلٹی حکام نے ان گوداموں میں پڑی کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کو ضبط بھی کر لیا۔ میونسیپلیٹی حکام نے 101گوداموں کا سروے کیا تھا۔ میونیسپلیٹی حکام نے 44سپر مارکیٹس کا بھی معائینہ کیا۔