Live Updates

بھارت نے پاکستان کے خلاف قدم بڑھایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں سڑکوں پر مسائل حل نہیں ہوتے

فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 30 ستمبر 2016 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء ) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف قدم بڑھایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں سڑکوں پر مسائل حل نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو بڑھکیں جنگ کیلئے ماری جارہی تھیں وہ اچانک خاموش کیوں ہوگئی مودی کو علم ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس میں کامیابی صرف پاکستان کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جنگ کیلئے قدم نہیں اٹھا سکتا وہ صرف بڑھکیں مار کر دھونس دھمکیاں دے رہے تھے جس کا شکار خود بھارت ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات