جدہ: کمرشل فراڈ کرنے والے افراد کو 5000ریال تک جرمانہ اور دو سال قید ہو سکتی ہے

جمعہ 30 ستمبر 2016 17:01

جدہ: کمرشل فراڈ کرنے والے افراد کو 5000ریال تک جرمانہ اور دو سال قید ہو ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): گزشتہ دنوں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کاروں کے پرانے ٹائر کو نیا کر کے بیچنے والے افراد کے پکڑے جانے کے بعد وزارت تجارت کی طرف سے اعلان کیا گیاہے کہ کمرشل فراڈ میں ملوث افراد کو کم از کم 5000ریال جرمانہ اور دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 1680ورکشاپس کے معائینے کے بعد 415ورکشاپس پر تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیئے گئے ۔

ان ورکشاپس پر 1000ریال سے لیکر 5000ریال تک جرمانے عائد کیئے گئے ۔ ورکشاپس مالکان کو بعدازاں وارننگ بھی جاری کی گئی ۔ ترجمان وزارت تجار ت کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے والے افراد کے خلاف مزید سخت قوانین بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں گاڑیوں کے پارٹس قیمتی ہونے کی وجہ سے استعمال شدہ یا غیر معیاری پارٹس کی خریدو فروخت عام سی بات ہے ۔