پاک فوج ایل او سی، ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر الرٹ ہے، دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائیگا۔ کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کو دباو میں نہیں لایا جا سکتا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکواٹرزلاہور کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 30 ستمبر 2016 16:49

پاک فوج ایل او سی، ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر الرٹ ہے، دشمن ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ایل او سی، ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر الرٹ ہے، دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائیگا۔ کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کو دباو میں نہیں لایا جا سکتا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر فوج تیار ہے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن میں فوج کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا، آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی تھے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تربیتی مرکز میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہروقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے ذریعے بدنام اور دباو میں نہیں لایا جاسکتا، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی پروپیگنڈے سے بدنام نہیں کیا جاسکتا، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں منفی اور من گھڑت پروپیگنڈے سے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے لاہورکورہیڈکواٹرزاور مختلف فارمیشنوں کا دورہ کیا-