سبکدوش ہونیوالے سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ندیم اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق ندیم اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری حمیرا اعظم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفاقی وزیر کامران مائیکل نے سیکرٹری برائے انسانی حقوق ندیم اشرف کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ندیم اشرف نے اپنے فرائض منصبی کو بھرپور انداز میں اداکیا۔اپنے الوداعی خطاب میں سیکرٹری نے فرائض کی انجام دہی میں متعلقہ حکام کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے ندیم اشرف کیلیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :