Live Updates

امتیاز نے وطن کی خا طر عظیم قربا نی دی ، اسکی قربا نی کبھی را ئیگاں نہیں جا ئے گی ،شہید فوج کا ہی نہیں پوری قوم کا سرما یہ افتخار ہیں ،ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے، انتشار ،نفاق اور تصادم کی سیا ست کی بجا ئے قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیا جا ئے،

چند عنا سر قوم کو تقسیم کر نے در پے ہیں، وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہو نگے ،ملک میں انتشار کی سیا ست کر نے وا لے شہیدوں کے خون سے غداری کر رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:32

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ امتیاز نے وطن کی خا طر عظیم قربا نی دی ہے، اسکی قربا نی کبھی را ئیگاں نہیں جا ئے گی ،شہید فوج کا ہی نہیں پوری قوم کا سرما یہ افتخار ہے، وزیر اعلی نے شہید کے والدین اور بیو ہ کی ہمت بڑہا ئی اور کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے ،انتشار ،نفاق اور تصادم کی سیا ست کی بجا ئے قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیا جا ئے اور مادر ملت کی حفا ظت کے لیے دشمن کے سا منے سیسہ پا لائی ہو دیواربن جا ئے، پوری قوم دشمن کے مذموم عزا ئم خاک میں ملا نے لیے پاک عوج کے ساتھ ہے، مودی کو ئی ایسی غلطی نہیں کر سکتا جس سے برصغیر کا امن تباہ ہو، چند عنا سر قوم کو تقسیم کر نے در پے ہیں، وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہو نگے ،ملک میں انتشار کی سیا ست کر نے وا لے شہیدوں کے خون سے غداری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے شہید امتیاز کی قبر پر جا کر فا تحہ خوا نی بھی کی۔ وہ گز شتہ روز یہاں ایل او سی پر شہید ہو نے وا لے امتیاز شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید امتیاز کے گھر والوں کے ساتھ ہے ۔پنجاب حکو مت سے جو ہو سکا شہید کے بچوں کے لیے کر یگی ۔ انہوں نے علاقے کے سکول اور روڈ کا نام شہید امتیاز کے نا م سے منسوب کر دیا اور اپ گر یڈیشن کی بھی منظوری دی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات