سکولوں کے بچوں کو جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے ٹریک کرنے کا سسٹم زیرغور

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے بچوں کو جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے ٹریک کرنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام سے فیزبلٹی رپورٹ مانگ لی جبکہ ایوان وزیر اعلی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو مثبت رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔پنجاب حکومت نے سکول کے بچوں میں جی پی آر ایس سسٹم لگانے پر غورشروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے بتایا ہے کہ نجی کمپنی پی پی ایس ایس کڈز ٹریکنگ سسٹم نے وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ وہ سرکاری سکول کے بچوں کی ٹریکنگ کے لیے نیا سسٹم لارہے ہیں ۔ پنجاب حکومت ان کے اس سسٹم پر رغور کرے۔ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ایوان وزیر اعلی نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو ڈائریکٹو جاری کرتے ہوئے اس منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ مانگ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :