وزیراعظم نوازشریف کے خصوصی ایلچیوں کا دورکنی وفد بیجنگ پہنچ گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف کا دو رکنی خصوصی وفد ارکان قومی اسمبلی مخدوم خضروبختیار اور عالم دادلالیکا نے چین کے نائب وزیرخارجہ لیو چین من اور چین کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کائی وو سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر چینی رہنماؤں کو آگاہ کیا،چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کا خصوصی ایلچیوں کا دورکنی وفد بیجنگ پہنچ گیا،ایلچیوں میں قومی اسمبلی مخدوم خضروبختیار اور عالم دادلالیکا شامل ہیں،خصوصی ایلچیوں کے وفد نے چین کے نائب وزیرخارجہ لیو چین من سے اور چین کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کائی وو سے بھی ملاقات کی جس میں وفد نے مقبوضہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال سے آگاہ کیا،ملاقات کے دوران خصوصی وفد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہے،بھارت کالے قانون کے ذریعے پر امن مظاہرین پر مظالم ڈھا رہا ہے،بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود بھارتی میڈیا خاموش ہے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو تنازعہ کا اہم فریق قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی عالم دادلالیکا نے کہا کہ کشمیریوں کو گذشتہ 6دہائیوں سے حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے،ملاقات میں چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی کشمیر کی حالیہ صورتحال پر پوری توجہ ہے اور اس حوالے سے چین ،پاکستان کے موقف کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

چین کے نائب وزیرخارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت رابطوں اور بات چیت کو مضبوط بناتے ہوئے اچھے انداز میں تنازعات کو حل کر سکیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و اتحکام کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :