بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے دوفوجی شہداءکی منصورہ میں غائبانہ نمازجنازہ

حکومت اوراپوزیشن جماعتیں سیاسی ایجنڈے کو ترک کرکے قومی سلامتی کے ایجنڈے پرمتحد ہوجائیں،وزیراعظم فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں،مودی باز نہ آیا تو65ءسے بری شکست دیںگے،بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے۔سراج الحق کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 16:22

بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے دوفوجی شہداءکی منصورہ میں غائبانہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :ایل اوسی پربھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے دوفوجی شہداءکی منصورہ میں غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی گئی،نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا۔اس موقعہ پرسینیٹرسراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن جماعتیں سیاسی ایجنڈا ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی کے ایجنڈے پر متحد ہوجائیں۔

حکمران قوم کو جہاد کیلئے تیارکریں۔وزیراعظم فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران جہاد کے نام سے ڈرنے اورامریکی خوف کی بجائے اللہ کے احکامات پر عمل کریں۔ ہمیں اپنے دفاع کی جنگ خود لڑنا پڑے گی۔امریکہ سمیت کسی دوسرے سے توقعات لگانا خود فریبی ہے۔ حکمران پتہ نہیں کیوں جہاد کے نام سے بدکتے ہیں۔سراج الحق کہا کہ ہم ڈرنے ،جھکنے یا گھبرانے والے نہیں،مودی باز نہ آیا تو 65ءسے بری شکست دیں گے۔پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے اور اب بوکھلا کر خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔