دوحا: میونسیپیلٹی حکام نے کھانے پینے کی خراب اشیا ء بیچنے والے چار ریسٹورینٹ سِیل کر دیے

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:18

دوحا: میونسیپیلٹی حکام نے کھانے پینے کی خراب اشیا ء بیچنے والے چار ریسٹورینٹ ..

دوحا:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): دوحا میونسیپلیٹی حکام نے کھانے پینے کی خراب اشیاء بیچنے والے چار ریسٹورینٹ کو سیِل کر دیا۔ دوحا میونیسپیلٹی نے متعدد علاقوں میں معمول کی چیکنگ کے دوران گلی سڑی اور زائد المعیاد کھانے کی اشیاء فروخت کرنے پر کاروائی کی جس میں دو ریسٹورینٹ کلیب کے علاقے میں جبکہ دو اُم غویلینہء میں تھے۔

(جاری ہے)

سِیل کیے جانے کے بعد تقریباََ 7سے 30دن کے عرصے میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کروا کے دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ موسم ِ گرما میں شدید گرمی کے باعث کھانے پینے کی متعدد اشیاء جلد خراب ہو جاتیں ہیں۔ کچھ دکاندار ان اشیاء کو بھی بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوحا میونیسپیلٹی نے دکانداروں کو خراب اور زائد المعیاد اشیاء کو بیچنے سے روکنے کے لیے گزشتہ دو ماہ سے مہم کا آغاز کیا ہوا ہے ۔جس کے حوصلہ افزاء نتائج مل رہے ہیں۔