امریکی خاتون سینیٹرباربراکامسٹیک اور جم موراینے کی سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی سے ملاقات

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء)معروف امریکی سینیٹر باربراکامسٹیک اور جم موراینے نے سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء ان آرڈر سلمان صوفی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے امریکی خاتون سینیٹر اور ان کے ساتھی کو سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے خصوصی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور سماجی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹر باربراکامسٹیک اور جم موراینے نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس،خواتین کے لئے خصوصی سینٹرز کے قیام،حقوق نسواں بل اور دیگر اقدامات کو سراہا۔امریکی کانگریس کے ارکان نے حکومت پنجاب کی اصلاحات کی تعریف کی۔انہوں نے سینئر ممبر ایس ایم یو کو اصلاحات کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔امریکی خاتون سینیٹر باربراکامسٹیک نے کہا کہ عوامی مسائل اور ضروریات کے لئے ایس ایم یو قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی اصلاحات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اصلاحات سے دنیا کے سامنے پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آئے گا۔