عمان:ماہ اکتوبر کے لیئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:38

عمان:ماہ اکتوبر کے لیئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): عمانی وزارتِ پیٹرولیم کی طرف سے اکتوبر کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کے مطابق سپر گریڈ پیٹرول 179پیسے فی لیٹر، ریگولر گریڈ پیٹرول کی قیمت 169پیسہ فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 185پیسہ رکھی گئی ہے ۔ رواں ماہ سپر گریڈ کی قیمت 170پیسہ فی لیٹر ، ریگولر گریڈ کی قیمت 161پیسہ فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 176پیسہ فی لیٹر رہی ہے ۔ واضع رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے عمان کی وزارتِ پیٹرولیم کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔