راولپنڈی آرٹس کونسل میں نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں سٹیج ڈرامہ ’ بنیں گے ہم سہارا‘ پیش کیا گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:33

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں فیملی سٹیج ڈرامہ ’ بنیں گے ہم سہارا‘ پیش کیا گیا۔ تحریررانا کاشف اورہدایات امین شہزادہ نے دیں تھیں۔ممبران پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،تحسین فواداورلبنیٰ ریحان پیزادہ مہمانانِ خصوصی کے طورپرشریک ہوئے۔

ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔ڈرامہ کا مرکزی خیال ایک دوسرے کی بھلائی ا ورمشکل وقت میں کام آنا تھا۔

(جاری ہے)

ممبران پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،تحسین فواداورلبنیٰ ریحان پیزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اوروہ انسان بہترہے جودوسروں کے کام آتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا اورآخرت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہم ناداراورضرورت مندوں کی مددکریں۔

ناہیدمنظورنے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے ہمیشہ سبق آموزپروگرام پیش کیے ہیں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ڈرامے کے فنکاروں میں ریحا یوسف، لائبہ علی، حمیدبابر،شہزادپپو،مشعل زاہرہ ،شاہدکوڈو،شہزادمغل، ساجدسجو، نعیم لالہ، رانا کاشف اورامین شہزادہ شامل تھے۔