پاکستان کشمیرکاز کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،ہماری بہادر مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے،سرتاج عزیز

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:30

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستان کشمیرکاز کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حمایت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

سرتاج عزیز نے دو ٹوک طور پر کہا کہ پاکستان تنازعہ کے حل تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تناؤ کی صورتحال سے سفارتی ذرائع کے ذریعہ نمٹ رہا ہے تاہم وہ کسی بھارتی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :