فاٹا میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بینچوں کی توسیع کے حق میں ہیں، گلزار خان

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان نے کہا ہے کہ فاٹا کی ہر ایجنسی کے اپنے رسم و رواج ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لینا ضروری ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے گلزار خان نے کہا کہ خان قیوم نے گولڈ اینڈ گن کتاب اس وقت لکھی تھی جب وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی کتاب پر خود بندش لگائی ہے۔ کسی ایسی کتاب کا حوالہ نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا کی موجودہ حالت تبدیل کر کے نیا نظام لانا چاہتے ہیں تو اس پر فاٹا کی ایجنسی کے لوگوں کی رائے لے کر قانون بنانا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ہر ایجنسی کا اپنا رسم و رواج ہے، تمام لوگ اس پر راضی نہیں ہوں گے۔ ہم سب فاٹا میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بینچوں کی توسیع کے حق میں ہیں تاہم ضلع کی سطح پر سیشن عدالت قائم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :