ڈیڑھ کروڑ جعلی چیک کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے فرار

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:14

لاہور۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ کروڑ کا باؤنس چیک دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے ملزم عتیق کو تفتیشی افسر سے چھڑوا کر فرار کروادیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمد ڈار نے ملزم عتیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم کے وکیل صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مدعی مقدمہ سے کاروباری لین دین ہے جبکہ اسے مقدمہ میں بلاوجہ ملوث کیا گیا،انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے،سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے مدعی محمد ارشد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دیا،ملزم نے رقم لینے کے باوجود مدعی کو پلاٹ نہ دیا،مدعی کے رقم واپس کرنے کے اصرار پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا باؤنس چیک دیدیا،انہوں نے کہا کہ ملزم ابتدائی تفتیش میں قصوروار ہے اور ابھی رقم برآمد کرنا ہے لہذا ملزم کی ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے نکلا تو وکلاء نے ملزم عتیق کو تفتیشی افسر سے چھڑوا کر فرار کروادیا۔

متعلقہ عنوان :