دبئی: نئے ریڈار سے غلط یو ٹرن لینے والوں کا پتہ چلایا جا سکے گا: آر ٹی اے

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:11

دبئی: نئے ریڈار سے غلط یو ٹرن لینے والوں کا پتہ چلایا جا سکے گا: آر ٹی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): دبئی کی سڑکوں پر نصب کیئے جانے والے نئے ریڈار کی مدد سے غلط یو ٹرن لینے والوں کوآسانی سے پکڑا جا سکے گا۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے شہر کے مختلف چوراہوں پر یو ٹرن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھنے کے لیے نئے ریڈار نصب کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے ترجمان کا کہناہے کہ فی الوقت شہر کے مختلف چوراہوں پر 28 ایسے ریڈار نصب کیئے گئے ہیں۔

ریڈار کی مدد سے نہ صرف غلط یو ٹرن لینے والے افراد بلکہ تیز رفتار ی ، لین کا غلط استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ دبئی پولیس نے ٹریفک ڈپارٹمنٹ سے کہا ہے کہ وہ ایسے ریڈار تیار کریں جو مختلف سگنلز پر داخل ہوتے ہی خلاف ورزی ریکارڈ کر لیں۔ دبئی پولیس حکا م کا کہناہے کہ ڈرائیور وں کے تیز ی سے یو ٹرن یا لین بد لنے سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔