پیپلز پارٹی گھروں پر جا کر احتجاج کے حق میں نہیں، ، بھارت نے پانچ جگہوں پر ایل او سی پر فائرنگ کی، سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:59

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گھروں پر جا کر احتجاج کے حق میں نہیں، احتجاج کیلئے ہر جماعت کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے، بھارت نے پانچ جگہوں پر ایل او سی پر فائرنگ کی، سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی سیاسی رہنماؤں کے گھروں پر جا کر احتجاج کے حق میں نہیں، احتجاج کیلئے ہر جماعت کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے لیکن قائدین کے گھروں پر احتجاج ریکارڈ کرانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ چند روز سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی جارحیت پر نوٹس لینا چاہئے۔ بھارت کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ مہنگا پڑے گا۔ پانچ مقامات پر ایل او سی پر فائرنگ کی گئی اگر بھارت کو جنگ کا اتنا شوق ہے تو میدان میں آئے، مسلح افواج و عوام بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔