لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعویٰ پر وزارت خارجہ کو ایوان میں پالیسی بیان دینا چاہئے

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر اظہار خیال

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:58

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا ہے، وزارت خارجہ کو اس حوالے سے ایوان میں پالیسی بیان دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارت نے حملہ کیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ سرجیکل سٹرائیک ہوا ہے۔ ہم بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا انتظار کر رہے ہیں۔ مشیر خارجہ کو اس حوالے سے ایوان کو بریفنگ دینی چاہئے۔