Live Updates

قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی فاٹا اصلاحات کے حوالے سے تقریر پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان کا شدید احتجاج

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:58

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی فاٹا اصلاحات کے حوالے سے تقریر پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ فاٹا ہمارے ملک کا حصہ ہے۔ اس کو بین الاقوامی ایشو کہنا درست نہیں ہے۔ قومی اسبلی پاکستان کے داخلی مسئلے پر بات کر سکتی ہے۔

جب اپنے لوگ اسے بین الاقوامی مسئلہ بنائیں گے تو بنے گا۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ محمود خان اچکزئی کے خیالات سے ہم اتفاق نہیں کرتے تاہم اپنے خیالات کا حق ان کو جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور بامعنی ترقی کے خواہاں ہیں۔ کس کو ترانہ آتا ہے اور کس کو نہیں، ہمیں اس حوالے سے چیلنج نہ کیا جائے۔ میر منور تالپور نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے جو تاریخ بیان کی ہے ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ سندھ اور بلوچستان افغانستان کی کبھی کالونیاں نہیں رہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات