محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس ناکے میں تلاشیوں کا عمل سخت

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:55

استور ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) محکمہ داخلہ کی ہدایت پراستور میں محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس ناکے میں تلاشیوں کا عمل سخت کرتے ہوئے رینجرز چیک پوسٹوں پر بھی بغیر ہیلمٹ ،ڈبل سواری ،کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق استور شہر میں پولیس نے مختلف مقامات جن میں پستی پورہ،عید گاہ روڈ،بازار ایریا،گوریکوٹ ایریا اور دیگر علاقوں میں ناکے لگا کر جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتار کر بھاری جرمانے عائد کئے اور آئندہ کے لئے خبر دار کیا۔

متعلقہ عنوان :