دیامر کو تبدیل کئے بغیر گلگت بلتستان تبدیل نہیں ہوسکتا، صوبیہ مقدم

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:55

استور ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) گلگت بلتستان کی صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ و امور نوجوانان صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے ،دیامر کو تبدیل کئے بغیر گلگت بلتستان تبدیل نہیں ہو سکتا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیا مر خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بہت پسماندہ ہے ،اب یہاں 40گرلز سکولز بن رہے ہیں جو ایک تاریخی قدم ہے ،تعلیم کے بعد پورے جی بی میں خواتین کی صحت کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ بہت جلد اسمبلی میں خواتین کے لئے وراثت بل لایا جائے گا جس کے بعد کوئی بھی خواتین کو وراثت سے محروم نہیں کر سکے گا ،انہوں نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ کو محکمہ تعلیم سے الگ کر کے خود مختار ادارہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں ،جس کے بعد خواتین کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی ،اس موقع پر صوبائی ترجمان فیض اللہ فرق نے کہا کہ صوبیہ مقدم ایک باہمت اور قابل خاتون ہیں وہ معاشرے کی خواتین کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :