رائے ونڈ مارچ(ن) لیگ کیخلاف عوامی ریفر نڈم ہواہے ‘چوہدری محمدسرور

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے رائے ونڈ مارچ کو(ن) لیگ کیخلاف عوامی ریفر نڈم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس اب احتساب کے سوا کوئی آپشن نہیں ‘حکمرانوں کی کر پشن ملک کیلئے اسوقت سب سے بڑا اندورنی خطر ہ بن چکی ہے جس کا کل نہیں آج ہی خاتمہ کر نا ہوگا ۔ جمعہ کے روز رائے ونڈ مارچ کے موقعہ پر بلو چستان ‘خبیر پختونخواہ اور سندھ سے آنیوالے تحر یک انصاف کے کارکنوں کے کیمپوں میں تحر یک انصاف بلو چستان کے آرگنائزر سردار یار محمد رند اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بہت سے بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے مگر ملک میں (ن) لیگ کی کر پشن اورلوٹ مار ملک کے اندر سب سے بھی بڑ اخطر ہ بن چکی ہے جسکے لیے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اب (ن) لیگ کو ایک با سمجھ لینی چاہیے کہ کر پشن کا حساب دےئے بغیر قوم انکے جان چھوڑ نے والی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کا میاب رائے ونڈ مارچ کر کے ثابت کر دیا کہ پورا پاکستان تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور قوم ان کر پٹ حکمرانوں سے فوری نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے ملزموں سے مکمل حساب لیے بغیر کسی بھی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گی تحر یک انصاف بلو چستان کے آرگنائزر سردار یار محمد رندنے کہا کہ نوازشر یف کے اقتدار کا خاتمہ اب مہینوں نہیں دنوں کی بات ہے کیونکہ قوم ایسے کر پٹ حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل اپنی نفرت کا اظہار کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ (ن) لیگ ہے اور بلو چستان سے بھی ہزاروں کارکنان رائے ونڈ مارچ میں شر یک ہوئے جو تحر یک انصاف سے محبت اور کر پشن سے نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :