نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے چھپن پیسے فی یونٹ کمی کردی جس کا اطلاق ماہ اگست کے بل پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیول ایڈجسمنٹ کی کمی کے باعث صارفین کو گذشتہ ماہ کے بلوں میں سے ستائیس ارب روپے واپس کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :